• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ


پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے ایک روز آرام کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچ کھیلا ۔سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی میچ میں شریک تھے۔

بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ، ایک روز آرام کے بعد اسکواڈ نے پریکٹس میچ کھیلا جس میں شعیب ملک اور حارث رؤف نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف بنگلادیش کیخلاف اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم

پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا اور فیلڈنگ پریکٹس کی ، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جمعے سے شروع ہوا ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی پاکستان ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا تھا، تین پریکٹس میچز کے بعدآپشنل ٹریننگ سیشن ہو گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے لیے بلائے گئے کھلاڑیوں کا بھی تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

تازہ ترین