• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے لیے کھیلنا الگ ہے، بی بی ایل میں کھیلنا الگ چیز ہے، حارث رؤف

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا الگ ہے اور بی بی ایل میں کھیلنا الگ چیز ہے۔

قومی فاسٹ بالر حارث رؤف نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکا ہوں، اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کے لیے پُرامید ہوں، اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا کہ سیریز کا بہترین بالر بنوں ، قومی ٹیم کا ٹریک سوٹ پہننا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتاہے، سینئر کھلاڑی سے رہنمائی لیتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائیلز کے بعد ٹیپ بال کرکٹ چھوڑ دی ، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، خود پر اعتماد ہے موقع سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں کھیلناچاہتا ہوں، اب کوشش یہی ہے کہ تسلسل کے ساتھ کھیلوں اور لمبا کھیلوں ۔

انہوں نے اپنےوکٹ لینے کے بعد خوشی کے اظہار کرنے کے انداز سے متعلق کہا کہ سیلی بریشن کا اسٹائل خود اپنایا، احساس ہوا کہ یہ غلط ہے تو چھوڑ دیا۔

حارث رؤف نے کہا کہ عاقب جاوید کے بعد اب وقار یونس سے سیکھنے کا موقع ملے گا، لاہور قلندرز کے ٹرائیلز سے مجھے پتہ چلا کہ میں تیز بالنگ کر سکتا ہوں اور میرا ٹارگٹ ہےکہ تسلسل کے ساتھ تیز بالنگ کروں۔

تازہ ترین