• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی تھانے کی حدود گلشن سرجانی مکان نمبر 20بلاک اے سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 60سالہ مرزا واجد سید ولد مرزا حسین کے نام سے ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ جس کمرے سے لاش ملی ہےوہاں موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، اہل محلہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی سابقہ سرکاری وکیل تھا ۔ رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر2سیف اللہ ہوٹل والی گلی سے30سالہ ساجد خان کی لاش ملی، اتحادٹاؤن تھانے کی حدود خیبر چوک مکان نمبر9سے ایک خاتون کی لاش اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت35سالہ ساجدہ بی بی زوجہ فضل ربی کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او نثار لودھی کے مطابق متوفیہ کا بھائی اسکی لاش اسپتال لیکر آیا تھا،انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد متوفیہ کا شوہر گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گیا، معلوم ہوتا ہے کہ متوفیہ کوگلا دباکر ہلاک کیا گیا ہے۔

تازہ ترین