• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس فارلائف کے زیراہتمام فٹبال اکیڈمی کراچی بلز کے ٹرائلز شہید بینظیر بھٹو فٹبال اسٹیڈیم میں ہوئے جس میں کراچی کے 18 اسکولز کے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تجربہ کار کوچ قمریارخان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ اسپورٹس فار لائف کے سی ای او شہزاد قاضی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ گراس روٹ لیول سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں اور انہیں پالش کرکے ملکی فٹ بال کیلئے بہترین کھلاڑیوں فراہم کریں گے۔
تازہ ترین