• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانجن مدو گالے پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئےمیچ ریفری مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے شہرت یافتہ میچ ریفری رانجن مدو گالے پاکستان بنگلہ دیش سیریز کو سپر وائز کریں گے۔ رانجن مدوگالے سے قبل ڈیوڈ بون (ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز)، جیف کرو (سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ)، اینڈی پائی کرافٹ (سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ) اور رچی رچرڈسن (ورلڈ الیون) نے حالیہ چند ماہ میں آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے پاکستان میں فرائض انجام دئیے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے امپائروں کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔ قومی امپائرز احسن رضا اور شوزب رضا کو آن فیلڈ امپائرز جبکہ احمد شہاب کو تھرڈ امپائر اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تین میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ مدو گالے بطور ریفری آخری مرتبہ جنوری 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذمہ داریاں نبھانے پاکستان آئے تھے۔ 102 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے 60 سالہ رنجن مدوگالے نے بطور ریفری27 سال قبل پاکستان میں ہی ڈیبیو کیا تھا۔ دسمبر 1993 میں پاکستان اور زمباوے کے درمیان ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ ریفری کی ذمہ داریاں نبھانے والے رنجن مدوگالے نے ایک روزہ ڈیبیو بھی اسی ماہ کیا تھا۔ مدو گالے نے اس سے قبل پاکستان میں کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں فرائض انجام نہیں دیے تاہم وہ پاکستان میں کھیلی گئی 5 سیریز کے 15 ٹیسٹ اور آئی سی سی ورلڈکپ 1996 کے 6 میچز سمیت کل 20 ایک روزہ میچوں میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رانجن مدوگالے (میچ ریفری)دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رانجن مدوگالے (میچ ریفری) اور پیر کو آخری میچ میں احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید (فورتھ امپائر) اور رانجن مدوگالے (میچ ریفری) ہوں گے۔
تازہ ترین