• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حارث رؤف ساتھیوں میں’’ون ففٹی‘‘کے نام سے مشہور

حارث رؤف ساتھیوں میں’’ون ففٹی‘‘کے نام سے مشہور 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ تیز رفتار بولنگ کے باعث ساتھی کرکٹر انہیں ’’ون ففٹی‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ 26 سالہ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو دستخط دیتے وقت بھی 150 کا ہندسہ درج کرنا نہیں بھولتے۔ پاکستان کی نمائندگیاور بگ بیش کیلئے کھیلنا الگ الگ چیزیں ہیں۔ سوچا نہیں تھا خواب کی تعبیر اتنی جلدی ملے گی ، یہ کتنا بڑا اعزاز ہے اب اس کا احساس ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کو کمزور ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا اس ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جس سے خطرہ ہو۔ پاکستانی ٹیمفیورٹ ہے۔ حارث رؤفنے بتایا کہٹیپ بال کرکٹ سے ہارڈ بال کرکٹ تک کا سفر کٹھن تھا، تیز رفتار بولنگ کی غرض سے ایک روز میں آدھا درجن انڈے کھایا کرتا تھا۔ بگ بیش میں شرکت سے قبل ہی عمدہ کارکردگی دکھانے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا عزم کررکھا تھا۔بگ بیش لیگ کے دوران بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ فاسٹ بولرکے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی وکٹ لینے کے بعد اپنا مخصوص سلیبریشن اسٹائل ضرور اپنائوں گا۔ 26 سالہ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

تازہ ترین