• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی انڈسٹریز گیس کی عدم فراہمی سے متاثر ہورہی ہیں، صنعتکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گیس کی عدم فراہمی اور مسائل کے پس منظر میں13جنوری کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پر کراچی کی 7 انڈسٹرئل ٹاونز کی صنعتوں کے پرامن احتجاج کے نتیجے میں منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ مذاکرت میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنا سوئی سدرن گیس کمپنی کی بے حسی ظاہر کررہا ہے جو انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سراج قاسم تیلی، چیئرمین بزنس مین گروپ وسابق صدر کراچی چیمبر، محمد زبیر موتی والا، چیئرمین، کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز، محمد جاوید بلوانی ، چیف کوآرڈینیٹر، کراچی انڈسٹریل فورم، زین بشیر، ترجمان، کراچی انڈسٹریل فورم، سلیم پاریکھ ودیگر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس کے بعد دیا۔انھوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتیں ملکی ایکسپورٹس کا 57فیصد شیئر فراہم کرتی ہیں جس مقامی قدرتی گیس جو کہ ایکسپورٹ صنعتوں کیلئے خام مال کا درجہ رکھتا ہے محروم کردیا ہے۔ بدقسمتی سے بالعموم جنرل انڈسٹری اور بالخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی ہر آنے والے روز متاثر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین