• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو ملتان کی کمپیئرکا ایک سینئر منیجرپر ہراساں کرنے کا الزام،ایف آئی اےتحقیقات کیلئے خط

ملتان (اسٹاف رپورٹر) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد نے ریڈیو ملتان کی کمپیئر کوہراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے تفصیل کے مطابق ریڈیو ملتان کی خاتون کمپیئر (ک ) نے درخواست دی تھی کہ ریڈیو ملتان کے ایک سینئر منیجرنے انہیں ہراساں کیا ہے اور ان کے موبائل فون پر قابل اعتراض پیغامات بھیجے ہیں جس پر ان کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شکایت بھیج دی ہےجب اس بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے حسن جلیل سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خط موصول نہیں ہوا تاہم پرانا معاملہ ہے چھان بین جاری ہے۔
تازہ ترین