• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات واجبات کیس ،محکمہ اطلاعات سے اشتہاریاتی ایجنسیوں کو رقوم کا ریکارڈ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اخبارات کو اشتہارات کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کیس میں محکمہ اطلاعات سندھ سے اشتہاریاتی ایجنسیوں کو دی گئی رقومکا گزشتہ سالوں کا ریکارڈ6 فروری تک طلب کرلیاہےاور آبزرویشن میں کہاکہ اخبارات کو علم ہونا چاہئے کہ ان کے نام پر اشتہاریاتی ایجنسیوں کو کتنی رقم دی جاچکی ہے۔منگل کو سماعت کے موقع پرعدالت عالیہ نے استفسارکیاکہ اخبارات کو 31 دسمبر تک کے پورے پیسے کب ملیں گے؟ اشتہاریاتی ایجنسیوں کے ذریعے جاری شدہ اشتہارات کے واجبات اخبارات کو کون دے گا؟جسٹس محمد علی مظہر نےعدم ادائیگی پربرہمی کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ اشتہاریاتی ایجنسیوں کے ذریعے اخبارات کو دئیے گئے اشتہارات کے واجبات آخرابھی تک کیوں نہیں ملے؟ اس دوران سی پی این ای کی جانب سے بتایاگیاکہ معزز عدالت کے حکم پراب تک مکمل عمل نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین