• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد امن باغبانپورہ لاہور میں مجلس لاہور کے سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت ہوئی۔ختم نبو ت کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں رضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا زبیر جمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار نے شرکت کی۔ مولانا اللہ وسایا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو قرآن محفوظ ہے۔ قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ کرنا قرب خدا وندی اور نجات اخروی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔
تازہ ترین