• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سری نگر  میں ایک شخص نے برف کی کار بنا ڈالی جو کہ سری نگر میں تمام شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

سری نگر کے رہائشی اس باصلاحیت شہری کا نام زبیر احمد ہے جو کاروں کا مکینک تو نہیں لیکن کاروں کا سامان فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے اپنے کاروبار کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے زمین پر پڑی برف سے کوئی انسانی پتلا بنانے کے بجائے کار ہی بناڈالی۔

زبیر احمد نے کار پر خوبصورت رنگ بھی کرے جس سے ان کے فن کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا رش لگ گیا، لوگوں نے برف سے بنی کار کے تصاویر بھی لیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تازہ ترین