پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور انجمن نانبائی ایسوسی ایشن میں کامیاب مذاکرات کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال ختم کردی ہے اور تندور کھل گئے ہیں تاہم روٹی کا وزن کم کرنے پر شہری ناخوش ہیں۔
ضلعی انتظامیہ پشاور اور نانبائی ایسوسی ایشن میں کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور کے تندور دو روزکی ہڑتال کے بعد آج کھل گئے ہیں تاہم شہری ناخوش ہیں کہ روٹی کا وزن مزید کم ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی کا وزن 130 گرام سے کم کر کے 115 گرام کردیا گیا ہے اور قیمت 10 روپے ہے۔ اسی طرح 170 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آٹا مہنگا ہونے پر کوئٹہ کے نانبائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور 24 جنوری سے ہڑتال پر جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔