پشاور کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری ہوم سراج محمد کو کرپشن کیس میں الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔
احتساب عدالت پشاور میں سابق سیکرٹری ہوم سراج محمد کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں نیب پراسیکیوٹر اور درخواست گزار کے وکلاء قاضی جواد اور محمد وقاص عدالت میں پیش ہوئے ۔
درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ سابق سیکرٹری ہوم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئےجو الزامات لگائے گئے ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ، اس موقف کے بعد عدالت نے سابق سیکرٹری ہوم سراج محمد کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ سراج محمد پر دوران ملازمت 11 کروڑ سے زائد غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔