آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شعیب اور حفیظ کی کیمپ میں ایک ساتھ ٹریننگ

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے سینئر ترین کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کیمپ میں ایک ساتھ ٹریننگ دیدنی رہی ، دونوں کھلاڑیوں نے سب کو میسج دے دیا کہ عمر زیادہ ہو گئی تو کیا ہوا وہ اب بھی سپر فٹ ہیں۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابرا عظم کی درخواست پر ٹیم میں شامل کیا گیا، دونوں سینئرز فزیکل ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ جم کے ٹریننگ کی اور اس تاثر کو غلط ثابت کیا کہ وہ پہلے جیسے فٹ نہیں ۔

واضح رہے کہ 39 سالہ محمد حفیظ 89 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نومبر 2018 میں کھیلا تھا۔

دوسری جانب شعیب ملک یکم فروری کو 38 سال کے ہو جائیں گے، وہ 111 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید