• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل، برطانوی گواہوں کیلئے انتظامات مکمل

عمران فاروق قتل، برطانوی گواہوں کیلئے انتظامات مکمل


ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، اس کیس کے برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 3 سے 7 فروری تک ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ لندن میں ویڈیو لنک پر گواہوں کے بیانات لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے: عمران فاروق قتل، 3 برطانوی گواہ 6 نومبر کو طلب

خط کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ویڈیو لنک کے انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے گواہوں کی فہرست تبدیل کر دی ہے جس کے بعد اب 33 کی بجائے 17 برطانوی گواہوں کے بیان ریکارڈ کرائے جائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

تازہ ترین