• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے مکمل شواہد پیش کرے، عدالت

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے برطانوی شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیے جنہیں نامکمل ہونے کی بناء پر ایف آئی اے کو واپس کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں بر سی   

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے نے برطانوی شواہد عدالت میں پیش کیے جنہیں عدالت نے نامکمل شواہد ہونے کی بناء پرایف آئی اے کو واپس کردیا اور ریمارکس دیے کہ گواہوں کی فہرست شواہد کا حصہ نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ان شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں؟ جبکہ عدالت نے اعتراض بھی کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سربمہر نہیں ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو 9 اکتوبر تک مکمل شواہد اور گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین