• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا ہزاروں ٹشو رول سے اہرام مصر بنانے کا مظاہرہ

بچوں کا ہزاروں ٹشو رول سے اہرام مصر بنانے کا مظاہرہ


امریکی بچوں نے27ہزار ٹشو رول سے دیو ہیکل پیرامڈ بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں، لیکن جناب کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

امریکی ریاست مشی گن کے اسکول کےبچوں  نےٹشو رول سے دنیا کا سب سے اونچا پیرامڈ بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

ان بچوں نے سولہ گھنٹوں کی محنت کے بعد 27ہزار ٹشو رول سے 16فٹ اور 3انچ اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا جسے جلد گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔

تازہ ترین