• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی کینال میں پھنسی بلائنڈ ڈولفن کو بچالیا گیا


وائلڈ لائف عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد روہڑی کینال میں پھنسی بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرلیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق نابینا ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

ڈولفن دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے کینال میں چلی جاتی ہیں۔

ریسکیو کی جانے والی نابینا ڈولفن کا وزن 83 کلو تھاجبکہ اس کی لمبائی سات فٹ چار انچ جبکہ اس کی عمر بیس سے پچیس سال ہے۔

پاکستان میں صوبہ سندھ کے محکمہ جنگلی حیات کے ایک سروے کے مطابق دریائے سندھ میں نایاب بلائنڈ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سال 2011ء میں ان کی تعداد 918 تھی جو 2019ء میں بڑھ کر 1429 تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین