• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت علامتی ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت سول اسپتال کراچی میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی اور مطالبات کی منظوری کےلئے نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نےبینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اخلاق احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے پیرامیڈیکل اسٹاف نےسیکریٹری صحت کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیاہےلیکن علامتی احتجاج جاری رہے گا اور اگر مطالبات پورے نہ کیےگئےتو دوبارہ سندھ بھر کےپیرامیڈیکس متحد ہو کر احتجاج کریں گے ۔

تازہ ترین