• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس مزید 65پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ایف اے ٹی ایف میٹنگ کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،بدھ کو بھی مندی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس مزید 65پوائنٹس کم ہو گیا، سرمایہ کاری مالیت 46ارب 77کروڑ 29لاکھ روپے گھٹ گئی ، 53.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 0.23فی صدزائد رہا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور پھر دن بھر اتار چڑھائو کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 65.20پوائنٹس کی کمی سے 42561.27پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 16.66پوائنٹس کی کمی سے 19739.37پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 174.31پوائنٹس کی کمی سے 29561.63پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 189میں کمی اور 24میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب 77کروڑ 29لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 79کھرب 68ارب 4کروڑ 75لاکھ روپے ہوگیا ۔بدھ کو 17کروڑ 79لاکھ 84ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 4لاکھ 17ہزار شیئرز زائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 22.93 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 499 روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 15.84روپے کے اضافے سے 1454.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 79روپے اور 24روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 2150روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 417 ہزارروپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ، میپل لیف، یونٹی فوڈزمیرٹ پیکجنگ، ٹی آر جی پاک،پی آئی اے سی ، بینک آف پنجاب، ال شہیر ،اینگرو فرٹیلائز راورکے الیکٹرک کے شیئرز نمایاں رہے۔

تازہ ترین