• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک کے شورومز سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرقانونی گاڑیاں برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز کا کچلاک میں غیر قانونی شورومزکیخلاف کارروائیاں 2 کروڑ روپے مالیت کی دس نان کسٹمز پیڈ زگاڑیاں قبضے میں لے لی مشتعل افراد کی کار سرکار میں مداخلت کی کوشش ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنا دی کسٹم ذرائع کے مطابق چیف کلیکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی / کلیکٹر پریوینٹو افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچلاک میں غیر قانونی شورومز قائم ہیں جہاں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں جس پر کسٹم ٹیم نے ایف سی کے ہمراہ گزشتہ روز کچلاک میں کارروائی کی تو وہاں موجود افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی کوشش کی جسے ایف سی نے ناکام بنا دی تاہم شوروم میںکھڑی دس نان کسٹم پیڈز گاڑیاں قبضے میں لے کر کسٹم ہائوس منتقل کردیں۔
تازہ ترین