• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ڈویژن کی وضاحت رپورٹر کا اپنی خبر پر اصرار

اسلام آباد (جنگ نیوز) پٹرولیم ڈویژن کی اس وضاحت پر کہ پٹرولیم ڈویژن نے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان روس کی جانب سے مجوزہ گزشتہ ڈھانچہ مسترد نہیں کیا اور دونوں ڈھانچوں کو قانونی موقف جاننے کے لئے وزارت قانون و انصاف کے حوالے کیا۔ یہ وضاحت شائع خبر پر پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بدھ کو جاری کی۔ تاہم رپورٹر خالد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وضاحت خود تضادات کا مجموعہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے روس کے مجوزہ گزشتہ ڈھانچے کو مسترد نہیں کیا۔ اول تو دی گئی خبر میں پٹرولیم ڈویژن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اگر پٹرولیم ڈویژن کا یہ کہنا ہے کہ اس نے پہلے کے ڈھانچوں کو مسترد نہیں کیا تو پھر سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن نے روسی حکومت کو خطوط کیوں تحریر کئے جو دی نیوز کو دستیاب ہیں ۔ جس میں نئے اسٹرکچر کی بات کی گئی ہے۔ 22؍ جنوری کو فالو اپ خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے روس سے نئے اسٹرکچر کا حصہ بنانے والی کمپنیوں کی تفصیل مانگی۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ وزارت قانون اس کا جائزہ لے گی آیا نئے اسٹرکچر میں کمپنیاں پابندیوں کی فہرست میں آتی یا نہیں۔ رپورٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دی گئی خبر پر قائم ہیں۔ 
تازہ ترین