• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں اور آٹھویں کے نتائج کا اعلان، پنجاب بھر میں لیہ بازی لے گیا

لیہ،ڈیرہ غازی خان، ٹھٹھہ صادق آباد،رحیم یارخان (نمائندہ جنگ ،نامہ نگاران، سٹی رپورٹر)صوبہ بھر میں پنجم اور ہشتم کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،پانچویں کے نتائج میں مجموعی طور پر لیہ نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آٹھو یں کے امتحان میں بھی لیہ کی طالبہ نے لاکھوں بچوں میں تیسری پوزیشن لی ،بورڈ ویب سائٹ پر فنی خرابی کے باعث رزلٹ کافی دیر بعد اپ لوڈ کیا گیا ، جس سے طلبہ و طالبات کوپریشانی ہوئی۔تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے توسط سے  ہو نیوالے امتحانات میں پانچویں  میں مجموعی طور پر لیہ  پہلی پوزیشن پانے میں کامیاب رہا جبکہ آٹھویں کے امتحان میں بھی لیہ کی طالبہ سنیلہ احسان نے تیسری پوزیشن لی۔چوک اعظم کےنجی سکول کی اس طالبہ نے 500میں 490 نمبر حاصل کئے ،محکمہ تعلیم لیہ کے جاری اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طور پر لیہ کے پرائمری حصہ کا نتیجہ 91.72 جبکہ پنجاب بھر میں 75.22 رہا جو صو بہ بھرمیں سب سے زیادہ ہے ،سرگودھا دوسرے ،بہاولنگر تیسرے ،چنیوٹ چوتھے ،بھکر پانچویں ،ملتان 13ویں ،لاہور 35ویں جبکہ مظفرگڑھ آخری 36سویں نمبر پر رہا ،ضلعی سطح پر طالبعلم محمد آصف نذیر نے نے پانچویں کے امتحان میں 484نمبر لیکر پہلی ،عکسہ بتول ،ثقلین صادق اور عثمان ثاقب نے مساوی 482نمبر حاصل کر کے دوسری ، عبدالرحمٰن نے480نمبرلیکر تیسری پوزیشن پا ئی ، لڑکوں میں  آصف نذیر نے 484 نمبر لیکر پہلی ،ثقلین صادق اور عثمان ثاقب نے  482 نمبرلیکر دوسری جبکہ عبدالرحمٰن نے 480 نمبرلیکر تیسری پوزیشن لی ،لڑ کیو ں کے انفرادی نتائج کے مطابق پانچویں میں ضلعی سطح پرعکسہ بتول نے 482 نمبر لیکر پہلی ،زینب رانی اور وجیہہ زینب نے برابر 475 نمبر لیکر دوسری اور ایان شعیب نے 472 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی ،جماعت ہشتم کے امتحانات میں لیہ سے کامیابی کا تناسب ضلعی سطح پر 98.2 اورپنجاب کی سطح پر75.70 فیصد رہا ،نتائج کے مطابق پنجاب میں تیسری پوزیشن پانیوالی طالبہ سنیلہ احسان کے علاوہ طالبعلم  جنید رشید نے489نمبر لیکر ضلع میں دوسری ،فائقہ طارق اور بختاور خان نے 485 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی  ،لڑکو ں کے انفرادی مقابلہ میں جنید رشید نے 489 نمبر لیکر ضلع میں پہلی ، علی حسن ،اور حبیب الرحمن نے 480 نمبر لیکر دوسری جبکہ سید جیون شعیب نقویاور محمد نعمان الیاس نے 475 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پا ئی ،لڑکیوں کے انفرادی مقابلہ میں سنیلہ احسان نے پہلی ،فائقہ طارق اور بختاور خان نے مساوی485 نمبر لیکر دوسری جبکہ تنزیلہ عالم نے 484 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی  ،ای ڈی او تعلیم لیہ مسز طاہرہ شفیق چشتی نے پنجاب میں پہلی پوزیشن کو اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کا مجموعی طور پرکامیابی کاتناسب 78.41فیصد رہا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوحیدقیصرانی نے بتایا کہ نتائج کے مطابق آٹھویں کے امتحان میں محمد طاہر نے482نمبر حاصل کر کے پہلی، کنزا ہما اور منیب احمد نے 480نمبر حاصل کر کے دوسری ، جبکہ طائبہ ثناء ، عبدالحادی ، ہمیرا فاطمہ اور علیشا فاطمہ نے 476نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دریں اثناء بورڈ ویب سائٹ کی فنی خرابی کے باعث رزلٹ کافی دیر بعد اپ لوڈ کیا گیا ،جس سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔رحیم یارخان سے پانچویں جماعت کےنتائج میں مناحل رحمن455، عبدالباسط 446، محمد خان 465،ماوہ اختر 448، صائمہ احمد 451،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہاکڑہ سے صباعارف 462، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی سکول سردار گڑھ سے زینب رضا 448، سر سید ہائر سکینڈری سکول لیاقت پور سے کنزہ سہیل 471، مبشر حسن 450، گرلز ایلیمنٹری سکول خاہی سے ارسلان 461نمبر لیکر نمایاں رہے جبکہ آٹھویں جماعت میں عائشہ علی 470، مریم اسد دانش سکول 463، اقراء امجد475، دانش سکول کے دیگر طلبہ و طالبات میں قیوم احمد 466، تیموراحمد467، کامران یونس 474محمد عاصم 465، عامر مبین 479، نمرہ نوید 467، فیصل رحمن 474، یونس  472، حمزہ جمیل 463اوراحمد حسن 476نمبر لیکر نمایاں رہے۔بہاولپور سےسٹی رپورٹر کے مطابق بہاولپورکی طالبہ بختاور رحمان نے پنجاب بھر میں پانچویں کےامتحانات میں 487نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات کے نتائج کی باقاعدہ تقریب آج سہ پہر گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاولپور میں ہوگی۔
تازہ ترین