• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایس بابر کیخلاف جعلی فیس بک مہم ہرجانہ کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے اکبر ایس بابر کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جعلی فیس بک مہم چلانے پر دائر 5ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت وقت کی کمی کے باعث 31 جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ اینکر پرسن نجم سیٹھی کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں عمران خان کے خلاف توہین آمیز تبصرے نشر کرنے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت بھی وقت کی کمی کی وجہ سے8 فروری تک ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین