• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی تنازعات کی وجہ سے بلوچ عوام پسماندگی کا شکار ہیں،ٹکری شفقت

کوئٹہ(پ ر) ٹکری شفقت اللہ لانگو نے کہاہے کہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے بلوچ عوام پسماندگی کا شکار ہیں ، اگر صبروتحمل و برداشت سے کام لیا جاے تو خون ریزی سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرلانگو قبیلہ کے طائفہ خطہ زی کےحاجی ظریف خان ،حاجی لعل محمد ، محمد عثمان کے مابین تصادم کے تصفیہ کے موقع بات چیت میں کیا ۔ اس موقع پر ثالثان ٹکری شفقت اللہ لانگو، حاجی میر محمد یعقوب لانگو ،میر غلام حیدر لانگو ، وڈیرہ عطا محمد ، ٹکری محمد صادق ، ملک غوث بخش ،میر نظام لانگو نے کہا کہ فریقین کے مکمل اختیار و تعاون کے بعد معتبرین و ثالثین دلجمعی سے تصفیہ کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ چار سال قبل فریقین میں تصادم کی وجہ سے ایک نوجوان مہران خان ولد حاجی ظریف خان جانبحق اور آٹھ شدید زخمی ہوئے تھے ۔ ثالثان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہماری انا اور ضد کی وجہ سے ہم تعلیم یافتہ اور شعور رکھنے والے اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے نا صرف جانی بلکہ بہت زیادہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ۔اس کے باوجود تصادم کو مزید طول دینا اور اپنی انا کی تسکین کرنا دانشمندی نہیں ۔ ہمیں چائیے کہ ہم صبر و تحمل عفو و درگزر سے کام لے کر اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ کریں جس سے نہ صرف جانی و مالی نقصان نہیں ہو گا بلکہ اللہ پاک کی رضامندی بھی اسی میں ہے۔
تازہ ترین