• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئراور چیئرمین منتخب کرنیکا اختیار عوام کو دیا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی ، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کو عوامی طرز پر بنانے کی اشد ضرورت ہے اور میئر اورچیئر مین کا انتخاب عوام سے براہ راست کر ایا جائے اس سے ایک تو میئر اور چیئر مین فیصلہ سازی میں خود مختار ہوگا تو دوسری جانب کونسلروں کی بلیک میلنگ بھی ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اور تحصیل ٹائون کو بھی ہر طرح سے خود مختار مالی انتظامی اور سیاسی طور سے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کا تحقیقاتی ادارے سے فوری اسپیشل آڈٹ کرایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ این جی اوز کام کرتی بھی ہیں یا پھر سب ٹھیک ہے این جی اوز صرف دفتر تک اور کاغذی کارروائی تک محدود ہیں عملی کام کوئی نہیں ہوتا
تازہ ترین