• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش/برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے مفت میڈیکل کیمپس کاانعقاد جاری

کوئٹہ (خ ن)محکمہ صحت اورپی پی ایچ آئی کی جانب سے حالیہ بارشوں سیلاب و برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری ہے جس میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات و ادویات فراہم کی جارہی ہیں واضح رہے کہ حکومت بلو چستان کی خصوصی ہدایت پر بارشوں وبرفباری سے متاثرہ تمام اضلاع میں فری میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے تاکہ لوگوں کی اس حوالے سے مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے اور ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ میسر ہوسکے۔
تازہ ترین