• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس فورس کو جدید تربیتی کورسز کرائے جارہے ہیں:آرپی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان و کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے مجموعی سخت گیر تاثر کو زائل کرنے کیلئے فیلڈ سٹاف کے جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی کورسز کرائے جارہے ہیں۔پولیس ملازمین کی جسمانی تربیت کے ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی فوکس کیا جارہا ہے تاکہ عوام اور پولیس میں فاصلے کم کئے جاسکیں۔آر پی او نے کہا کہ پولیس میں اسلامی اقدار اور کردار سازی کے ساتھ ساتھ میڈیا ہینڈلنگ کورسز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تاکہ نئے بھرتی ہونے والے افسران و اہلکار فیلڈ میں اپنی پھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کا درجہ ملنے کے بعد پہلے اے ایس آئی ترقی کیلئے انٹرمیڈیٹ کورس کی تکمیل اس ادارے کا اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالرحمن عاصم،ڈی ایس پی لیگل شعبان محمود بھٹی اور انسپکٹرز عتیق الرحمن،فرخ اعجاز اور پی ایس او انسپکٹر عبدالنعیم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین