آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انسانی چہرے سے مشابہ بکری کی پیدائش


بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں میں ایک عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، یہ نایاب بکری کا بچہ انسانی چہرے کا حامل ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیونکہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔

بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ ‘میں انسانی چہرے والے بکری کے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، اس کا چہرہ انسانوں کی طرح سیدھا اور آنکھیں بھی سامنے کی جانب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے کچھ رہائشی ان کی بکری کو خدا کی طرف سے بھیجے جانے والی دیوتا سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔

انسانی چہرے کے حامل بکری کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جانور کو سائیکلوپیا نامی کوئی جینیاتی بیماری ہے جس کے باعث اس کا چہرہ انسان نما ہے اور یہ بیماری 16 ہزار جانوروں میں صرف ایک کو ہوتی ہے اور ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید