آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’شبانہ اعظمی صحت یاب ہو رہی ہیں ‘،جاوید اختر


بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی صحت یاب ہو رہی ہیں، ان کی طبیعت اب پہلے سے بہترہے۔

جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شبانہ اعظمی کے روڈحادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی طبیعت سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جاوید اختر نے پیغام میں کہا کہ سب کو بتاتا چلوں کہ شبانہ اعظمی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور قوی امکان ہیں کے وہ جلد آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی، جاوید اختر محفوظ رہے

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی18 جنوری کو ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں، حادثہ ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید