• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سربراہی میں سب متحد ہیں، بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہ کوئی فاروڈبلاک ہے اور نہ ہی پیریشر گروپ ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں سب متحد ہیں۔

عثمان بزدار نے بہاولپور میں جیونیوز سےخصوصی گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں کوئی پریشر گروپ ہے اورنہ ہی کوئی فارورڈ بلاک ہے، تحریک انصاف کے ممبران وزیراعظم کی زیرقیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، اگر کہیں رکاوٹ ہے تو عوام کے مفاد کے لئے مل کر دور کریں گے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں ہے، ہرجگہ آٹاآسانی سے خریدا جارہاہے ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنےبہاول وکٹوریہ اسپتال میں زیرتعمیر تھیلیسیمیا اینڈبون میرو سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا اینڈبون میرو سینٹر جنوبی پنجاب کا پہلا جدید سینٹر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹر میں انتقال خون و دیگر امراض کے ساتھ بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین