• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن کا بیانیہ لے کر آئی تھی، مگر کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی آج سامنے آنے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سے 15 سو درخت لگے، لیکن دعوے ایک ارب کے کر رہے ہیں۔

رہنما اے این پی زاہد خان نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے، صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: 2019 میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری کردی


واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: مریم اورنگزیب

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء میں پاکستان نے کرپشن کےخلاف اقدامات میں 33 نمبر حاصل کیے تھے، لیکن 2019ء میں پاکستان کا اسکور ایک نمبر کی کمی کے بعد 32 رہا، یہ 32 اسکور حاصل کرنے پر پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس 3 درجے بڑھ کر 117 سے 120 ویں درجے پر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق 10 سال میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت کا کوئی بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا، فردوس

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ قیادت قوم احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے۔

تازہ ترین