• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپیرنسی رپورٹ وزیرِ اعظم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فیصل سبزواری

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے پریشانی کا باعث قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کرپشن پر آج سامنے آنے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ وزیر ِاعظم عمران خان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ سے وزیرِ اعظم عمران خان کی نیت اور عمل کا فرق سامنے آ گیا ہے، انہیں اپنی ٹیم کی سلیکشن پر فکر مند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء میں پاکستان نے کرپشن کےخلاف اقدامات میں 33 نمبر حاصل کیے تھے، لیکن 2019ء میں پاکستان کا اسکور ایک نمبر کی کمی کے بعد 32 رہا، یہ 32 اسکور حاصل کرنے پر پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس 3 درجے بڑھ کر 117 سے 120 ویں درجے پر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق 10 سال میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر رشتہ ازدواج میں منسلک

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ قیادت قوم احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے۔

تازہ ترین