• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار


لودھراں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتے چک 343 ڈبلیو بی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین