• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور کا اسٹیٹ ایجنٹ سچل گوٹھ میں فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شکارپور سے تعلق رکھنے والا اسٹیٹ ایجنٹ ہلاک ہوگیا۔

سچل پولیس کے مطابق شکارپور کا رہائشی 35 سالہ گل حسن، سچل کے علاقے وکلاء سوسائٹی میں اپنے کسی رشتے دار کے پاس آیا ہوا تھا، جس نے کراچی میں بھی پراپرٹی کا کام شروع کیا تھا۔

گل حسن جمعرات کی شام اپنی گاڑی ٹھیک کرانے کے لیے سچل گوٹھ میں مکینک کے پاس گیا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان وہاں پہنچے اور اُسے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

سچل پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان مقتول کو جانتے تھے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق گل حسن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول قبضے میں لے لئے ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین