• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا سیل پوائنٹ پر سرکاری نرخ پر وافر آٹا دستیاب ہے، عثمان بزدار

آٹا سیل پوائنٹ پر سرکاری نرخ پر وافر آٹا دستیاب ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر شہر میں سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں جہاں سرکاری نرخ پر وافر آٹا دستیاب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے دورے کے بعد آٹا سیل پوائنٹ کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

آٹا سیل پوائنٹ پر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاں موجود لوگوں سے سستے آٹے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر شہر میں سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں جہاں سرکاری نرخ پر وافر آٹا دستیاب ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ اسپتال میں تھیلیسمیا و بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ جنوبی پنجاب کا پہلا اور جدید تھیلیسمیا و بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے، جس کی تکمیل کے لیے 90 کروڑ کا فنڈ بہت جلد مہیا کر دیا جائے گا۔

بعدازاں سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں اپنی رہائش گاہ بھی گئے  جہاں حلقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے اس موقع پر ہی متعلقہ حکام کو جلد سے جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

تازہ ترین