• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریشر گروپ معاملہ: حکومت کے ناراض اراکین سے رابطے

پریشر گروپ معاملہ: حکومت کے ناراض اراکین سے رابطے


وزیراعلیٰ پنجاب نے ناراض اراکین کے تحفظات کے پیش نظر ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کے معاملات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے درمیان پیدا ہونے والے پریشر گروپ سے متعلق پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطے کر لیے جبکہ ان سے ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کے معاملات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

علاوہ ازیں بیوروکریسی کو بھی تمام روکی گئی اسکیموں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

اسکیموں کا جائزہ لے کر فوری فنڈز کے اجراء کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے یہ اقدام ناراض اراکین کے تحفظات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

قبل ازیں عثمان بزدار نے بہاولپور میں جیونیوز سےخصوصی گفتگو میں کسی بھی پریشر گروپ کے موجود ہونے کی تردید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی پریشر گروپ ہے اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک ہے، تحریک انصاف کے ممبران وزیراعظم کی زیرقیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اگر کہیں رکاوٹ ہے تو عوام کے مفاد کے لیے مل کر دور کریں گے۔

تازہ ترین