• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر امریکہ سے سمجھوتے کیلئے پر امید

ڈیووس (این این آئی )فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لے مائرے نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ سمجھوتا عین ممکن ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس امید کا اظہار ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کے ساتھ متوقع ملاقات سے قبل کیا۔ انہوں نے میڈیاکے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جلد ہی اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ سامنے آسکتا ہے۔ فرانس میں ڈیجیٹل ٹیکس کی زد میں آنے والی کمپنیوں کی فہرست میں سرچ انجن گوگل، ایمیزون، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ایپل بھی شامل ہے۔
تازہ ترین