• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے سال اول اور سال آخر اسلامک اسٹڈیز پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے سال اول اور سال آخر اسلامک اسٹڈیز پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں عمارہ اکرم بنت حافظ محمد اکرم ملک سیٹ نمبر533791نے 826نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن ، فاطمہ بنت ہارون راشد سیٹ نمبر 533641نے 816نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ صائمہ ناز بنت شیخ محمد عثمان سیٹ نمبر533752 نے 787 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 611طلبہ شریک ہوئے ،293طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 144 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 71.52فیصد رہا۔ایم اے سال اول اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 580طلبہ شریک ہوئے،359 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 221طلبہ ناکام قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 61.90 فیصدرہا۔

تازہ ترین