• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا کے خلاف شہری کی درخواست، ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر اعلیٰ افسران طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسکیم 33میں واقع سوسائٹی اراضی پر قبضے سے متاثر شہری کی درخواست پر عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے، درخواست گزار اقبال احمد نے موقف اختیار کیاکہ قانون کی مدد لینے کےلیے پولیس کے پاس گیالیکن ڈی آئی جی ایسٹ نے قبضہ مافیاکےخلاف کارروائی کرنے کے بجائے میرے خلاف ہی مقدمہ درج کرادیا، اب پولیس ہراساں کررہی ہےاستدعا ہے کہ ہراساںکرنے سے روکا جائےاور درخواست گزارکو انصاف فراہم کیاجائے۔

تازہ ترین