• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹائون،ڈاکو ڈیری فارم سے 18لاکھ روپے کے جانور لے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن کے علاقےمیں قائم ڈیری فارم سے ڈاکو18لاکھ روپے کے جانور ٹرک میں لوڈ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی واقع ڈیری فارم میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 15سے زائد ڈاکو داخل ہوئے اور باڑے میں موجود گوالوں سمیت مالک کو بھی اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 8جانوروں کو اپنے ساتھ لائے ٹرک میں لوڈ کیا اور باڑے میں موجود گوالوں سے موبائل فونز اور نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے، باڑے کے مالک کے مطابق مسلح ڈاکو دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے تاہم قریب واقع پولیس چوکی پر مامور اہلکاروں کو واقعہ کا علم نہیں ہو سکا،مالک نے بتایا کہ مسلح ملزمان 18لاکھ روپے مالیت کے جانور جوکہ بڑی عید کے لئے تیار کئے جارہے تھے لیکر فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین