• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرونا وائرس کا پھیلاؤ،2چینی شہرلاک ڈاون،نئے قمری سال کی تقریبا ت منسوخ

کرونا وائرس کا پھیلاؤ،2چینی شہرلاک ڈاون


بیجنگ ( اے ایف پی، ایجنسیاں )چین میں نئے کرونا وائرس نمونیا بیماری رو کنے کیلئے 2شہروں کا لاک ڈاون کر دیا گیا جبکہ متا ثرین کی تعداد 630ہو گئی ،جس میں سے 95 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک بھارتی نرس بھی بیماری سے متا ثر ہو گئی ،اس کے علا وہ چین نئے قمری سال کی تقریبا ت بھی منسوخ کر دی گئیں ، ادھر دنیا بھر میں وائرس سے بچاو کے اقدامات جا ری ہیں ،دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کر دی گئی ۔

تازہ ترین