آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹرمپ نےانتخابی عمل متا ثر‘اختیارات کا غلط استعمال کیا،ڈیموکریٹس

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں )امریکی سینیٹ میں جاری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی نے ٹرمپ پر انتخابی عمل متا ثر،اختیارات کے غلط استعمال اورتحقیقاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے،مواخذے کی کارروائی کے دوسرے روز ایوان نمائندگان کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ ایڈم شیف نے سینیٹ کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے،ایڈم شیف نے یوکرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک غیر ملک سے مدد مانگی تاکہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہو سکیں،ایڈم شیف نے کہا کہ ٹرمپ کے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کے ثبوت سامنے آنے پر ٹرمپ نے اپنے عہدے کی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحقیقات میں بھی رکاوٹ ڈالی۔

اہم خبریں سے مزید