• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی کاروبارمیں رکاوٹیں ڈالنا قابل مذمت ہے، جمعیت (ن)

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی، صوبائی ڈپٹی کنوئینر عبیداللہ حقانی، صوبائی سالار عبدالولی ودیگر قانونی کاروباررمیں کاوٹوں کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اورکسٹم حکام تاجروں پر جو ظلم ڈھا رہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی بے۔ صوبے بھر میں کاروبار کی بندش کرنے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے جو سراسر ظلم ہے۔بلوچستان کی تاجر برادری ،کسٹم کلیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹرز،امپورٹرز ایکسپورٹرز کلیرنگ ایجنٹس ایف بی آر اور کسٹم حکام کے ناروا روئیے سے تنگ آچکے ہیں ان کے ناروا رویہ اور ظلم کی وجہ سے تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ایک طرف فیڈرل گورنمنٹ اور وفاقی ادارے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس دو اور کاروبا کرو لیکن دوسری جانب ایف بی آر اور کسٹم حکام کا رویہ بالکل اس کے برعکس ہے کسٹم حکام کے ناروااقدامات سے قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ایک سازش کے تحت بلوچستان کے تاجروں پر قانونی تجارت کے دروازے بند کئے جارہے ہیں اور انہیں دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی بے جا ٹیکسوں سے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے تاجروں سے ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسیوں کو کسی صورت قوم کو قبول نہیں اوراسکے تاجروں کے شانہ بشانہ کسی بھی احتجاج صف اول کاکرداراداکریگی۔
تازہ ترین