• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ زکریا یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی نے شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات کر دیا، شعبہ علوم اسلامیہ میں قائم اسلامک ریسرچ سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کو شعبہ علوم اسلامیہ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا جبکہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر تعینات کیاگیاہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا، اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جرنل بھی شائع کیا جاتاہے اس کے علاوہ بین الاقوامی تحقیقی کانفرنسز ،سیمینارز اور ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتاہے، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال اس سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی انتظامی عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس تعینات رہے۔
تازہ ترین