• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار غریبوں کو ختم کرنے پرتلی ہوئی ہے ، حاجی غفران خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اور سابق سنیٹر حاجی غفران خان نے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیاء کی قیمتوں م یں بے تحاشا اضافے کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کے بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم پر رقم خرچ کرنے والی مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتاری جا رہی ہے اور غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جارہاہے انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام آٹے کے لئے ترس رہے ہیں اور حکمران عیاشی کررہے ہیں تبدیلی سرکار غربت کے خاتمے کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے پرتلی ہوئی ہے عوام دشمن پالیسیوں سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے عوام حکمرانوں سے بے زار نوجوان مایوس اور اتحادی نالاں ہو چکے ہیں جبکہ حکممران جماعت کے اندر پریشر گروپ بننا شروع ہوگئے ہیں قومی وطن پارٹی کی طرف سے عوام کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا مہنگائی کے خلاف آج جمعہ 24 جنوری سے احتجاج کا آغاز کیا جارہاہے عوام دشمن حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا انشاء اللہ بہت جلد عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔
تازہ ترین