• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کیا ، محمد اکبر سیٹھی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی اور صوبائی صدر ملک عمران نے میں کہا کہ آٹے اور گندم کے بحران نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کیا ہے شہر میں بجلی اور گیس تو پہلے ہی غائب تھے آٹا بھی غائب کر دیا گیا 15000 روپے کے بجٹ والے مزدور مہنگائی کی موجودہ صورتحال کا کیسے مقابلہ کرے گا، ضلعی انتظامیہ نے تنور مالکان کے ساتھ دو نرخ کا معاہدے کر کے شہریوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال کا کیسے مقابلہ کرے گا حکومت موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے سوچے اور اس کا حل نکالے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر ہو گی
تازہ ترین