• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کو تعمیرات کے شعبے میں خدمت پر ’جین ڈریو ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔

پاکستان کی اولین خاتون آرکیٹیکٹ سمجھی جانے والی یاسمین لاری نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان میں متعدد اہم عمارتوں کے ڈیزائن بنانےوالی79 سالہ یاسمین لاری جاپان کے اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ بھی اپنےنام کر چکی ہیں۔

یاسمین لاری نے  کراچی کے دیگر نمایاں منصوبوں کے علاوہ قائد اعظم میوزیم کی تزئین و آرائش بھی کی۔

انہوں نے ملکی آرکیٹیکچر، تہذیب اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔

یاسمین لاری ایک غیر سرکاری تنظیم دی ہیریٹیج فاﺅنڈیشن کی بانی ہیں جس کے تحت انجینئرز اور آر کیٹیکٹس پر مشتمل ان کی ٹیم نے کراچی کی تاریخی عمارات کا سروے کرکے ایک ہزار سے زائد عمارات کو تاریخی قرار دیا اور حکومتِ سندھ سے ان کی حفاظت و نگرانی پر زور دیا۔

یاسمین لاری نے ناصرف اہم عمارات ڈیزائن کی ہیں بلکہ 2010 میں آنے والے بدترین زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے خصوصی گھر بھی بنائے ہیں۔

یاسمین لاری کو ملنےوالا اعزاز اُن کےساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

تازہ ترین