آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صدر کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی تعیناتی کی منظوری

صدر کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی تعیناتی کی منظوری


صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

سکندر سلطان راجہ کے بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، سکندر سلطان راجہ 5 سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ممبران تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

وزارت پارلیمانی امور نےممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان سے رکن ہونگے۔

قومی خبریں سے مزید