آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیا آئی جی سندھ کیسا ہو؟ وزیراعلیٰ نے بتادیا

نیا آئی جی سندھ کیسا ہو؟ وزیراعلیٰ نے بتادیا


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےنیا آئی جی سندھ کیسا ہو؟اس بارے میں اپنے لب کھول دیے۔

خیبرپور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ انہیں یس مین نہیں چاہیے،وہ آدمی چاہتے ہیں جو صوبے میں امن و امان برقرار رکھ سکتے۔

انہوں نےاستفسار کیا کہ اگر صوبے میں بے امنی ہے تو کیا عوامی نمائندے حکومتی ملازم سے سوال بھی نہ کریں ؟

مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دی ،کچھ نااہل افسران کی وجہ سے وہ قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ابھی تو وہ اسٹے پر بیٹھا ہے، ایسے بھونڈے الزام لگائے گا۔

قومی خبریں سے مزید